علی امین گنڈا پور نے تمام صوبوں میں ورکرز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام صوبوں میں ورکرز کنونشن کا اعلان کردیا۔
علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر صوبے میں جا کر دیکھیں گے کہ کون روک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر اپوزیشن کا کوئی حق نہیں، قانون کے مطابق ہماری نشستیں واپس کی جائیں اور پھر سینیٹ کے انتخابات کرائے جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومتوں نے ضمنی انتخابات میں نظام خراب کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بے نقاب ہو چکے ہیں، چیف الیکشن کمشنر جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔