سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جیل میں رہنا پڑا تو وہ ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اسمبلی کے استعفوں پر وضاحت دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میں اپنا فیصلہ کسی پر مسلط نہیں کر رہا، جس کو لگتا ہے کہ میں اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کر رہا ہوں وہ میرا بیان پڑھ لے۔
صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق میں نے تجویز پیش کی تھی، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق ہمیں تین ماہ میں پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی سے متعلق کچھ نظر نہیں آتا، اگر میں رہنا چاہتا ہوں تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنوں گا۔