عوام کو ٹیکس دینا پڑے گا، ٹیکس دیے بغیر نہیں رہنا پڑے گا، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو ٹیکس دینا ہی پڑے گا کیونکہ اب ٹیکس دیے بغیر زندہ نہیں رہ سکیں گے۔
منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک سے بات چیت کی ہے جب کہ تمام ممالک نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، زرعی جی ڈی پی 5 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ زراعت اور آئی ٹی کو کس طرح سہولتیں فراہم کریں۔