آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قیدیوں اور عملے کے ہمراہ نماز عید ادا کی
جب کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نماز عید کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور قیدیوں کے لیے لذیذ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو سویاں، گوشت اور پلاؤ فراہم کیا گیا ہے
تاہم قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی قیدیوں کو کھانا دیا جا رہا ہے۔