غزہ کی صورتحال پر عرب ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے سعودی عرب کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
جہاں وہ قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ان ملاقاتوں میں اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں نئی حکومت کے قیام سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔
اعلیٰ امریکی سفارت کار نے رائٹرز کو یہ بھی بتایا کہ انتھونی بلینکن اس ہفتے کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر سنگین انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔