عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت اور غزہ کے مقبوضہ فلسطینی انکلیو کی سول ڈیفنس فورسز نے شہر کے الشفا اسپتال میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔
جب ٹیم نے کھدائی روکی تب تک قبر سے 9 لاشیں مل چکی تھیں۔ جو لاشیں ملی تھیں وہ گلنا شروع ہو گئی تھیں جس سے معلوم ہوتا تھا کہ یہ لوگ حال ہی میں شہید ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قبر سے ملنے والی لاشوں پر پٹیاں اور کیتھیٹرائز بھی تھے ۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں اور جن لواحقین نے لاشوں کی شناخت کی انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں۔