وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی معلومات دی گئیں۔
وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ منشیات فروشی میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات فروش گروہوں کو پکڑا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت منشیات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی
تاکہ غیر ملکی شہریوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اور کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔