غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق کار پر خودکش حملہ غیر ملکی شہری نے کیا۔ بعد ازاں پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ہائی ٹیرس پر 5 غیر ملکی سفر کر رہے تھے، تمام محفوظ ہیں، مرنے والے دو افراد ممکنہ طور پر حملہ آور تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔
واقعہ میں2حملہ آور ہلاک،2سیکیورٹی گارڈ سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے میں زخمی تین افراد میں سے ایک سیکیورٹی گارڈ دوران علاج چل بسا۔