ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف یکساں ہے،
مستقبل میں پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھے گا۔
پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے منگل کو انتہائی مصروف دن گزارتے ہوئے لاہور اور کراچی کا دورہ کیا۔
ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مقبرہ اقبال پر حاضری دی اور سابق شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا، اور فارسی زبان اور ان کی شاعری پر بھی گفتگو کی۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر بلیغ الرحمان سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا،
جی سی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔