فوج نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی مسافر بس کو روکنے کی کوشش ناکام بنا دی

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کی مسافر بس کو روکنے کی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت موثر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کی جان بچائی۔
شدید فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ آپریشن میں دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ پر مسافر بس کو روکنے کی کوشش کی،
علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک کے تعاون سے بلوچستان کا امن تباہ کرنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔