وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے فی یونٹ اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم کر کے 4 روپے 92 پیسے کر دی گئی ہے۔
اویس لغاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اپریل میں بجلی کے بل میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی، مجموعی کمی سہ ماہی اور ڈالر کے حساب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہوئی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم کر کے 4 روپے 92 پیسے کر دی گئی، وزیر توانائی
-