قومی اسمبلی کی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شراکت اقتدار کا خاکہ تیار

قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے کا خاکہ طے پا گیا جس کے بعد مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی 26 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومتی اتحاد کو دی جائے گی جب کہ 11 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے گی۔
اسی طرح پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے کے خاکہ کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں سے 13، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 16 ارکان حکومتی اتحاد سے ہوں گے۔
حکومتی اتحاد کی طرف سے کشمیر کمیٹی میں 15 اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں 18 ممبران ہوں گے۔