مفت وائی فائی سروسز کا وعدہ پورا کرتے ہوئے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں 50 مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔
لاہور میں 50 مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لاہور میں 50 مقامات پر مفت وائی فائی (انٹرنیٹ) شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی اس پر کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک اجلاس کے دوران مریم نواز نے لاہور میں مفت وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ شہر میں 516 مقامات پر مفت وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔