لودھراں میں نامعلوم افراد کی سیاسی ڈیرے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صدر تھانے کی حدود میں واقع رہائشی کیمپ پر نامعلوم افراد نے سابق امین بیت المال پنجاب سلمان منگلا کے چچا سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں کیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 برقع پوش افراد نے آکر ملک مجیب منگلا اور دیگر کو قتل کردیا جو اپنے ڈیرے پر گندم لینے آئے تھے۔ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔