مارک زکربرگ کو ایک دن میں 50 ارب روپے کا نقصان ہوا

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک دن میں 18 ارب ڈالر (50 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا نقصان ہوا۔
اس کی دولت میں کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ کے بعد آئی، جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں زبردست کمی ہوئی۔
اکتوبر 2022 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں اتنا بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔
حیرت انگیز طور پر، میٹا نے جنوری-مارچ 2024 کے دوران سرمایہ کاروں کی توقع سے زیادہ آمدنی اور منافع پیدا کیا، لیکن اپریل-جون کے دوران کم آمدنی کی پیش گوئی کی۔