روٹی اور روٹی کی نئی قیمتوں کے معاملے پر متحدہ نان بائر ایسوسی ایشن نے نئے نرخوں کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا فیصلہ متحدہ نان بائر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔
تندور مالکان سے ملاقات کے بعد ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا، ہمارے اخراجات پورے نہیں ہو رہے، نان روٹی سستی کیسے بیچیں؟
آئے روزتندورمالکان کی گرفتاریوں اورانتظامیہ کے جرمانے قابل قبول نہیں۔