وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ملکی سیاست کو ایک بار پھر سڑکوں پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریاست کے تمام اداروں کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لیے عدلیہ کا بھی اہم کردار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر لیا ہے۔
ہر پارٹی نے وہاں حکومت بنائی ہے جہاں اسے مینڈیٹ ملا ہے