مدینہ منورہ اور گردونواح میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،
مسجد نبوی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، سسٹم فیل ہوگیا، بارش کا پانی مسجد کے اندر داخل ہوگیا۔
مدینہ کے برساتی نالوں میں پانی بھر گیا، درجنوں گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں، احد پہاڑ سے آبشاریں بہہ رہی ہیں،
دارالحکومت ریاض اور گردونواح میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
سعودی حکومت نے سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔