مسلم لیگ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، نواز شریف پارٹی صدر بنیں گے

مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، مرکزی جنرل کونسل 11 مئی کو نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کرے گی،
ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں ہوگا، بھر سے ساڑھے تین ہزار سے زائد اراکین شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے گزشتہ اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد جنرل کونسل میں پیش کی جائے گی، قوی امکان ہے کہ نواز شریف دوبارہ پارٹی صدر بننے کو تیار نہیں۔
لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف وزیر اعظم اور مریم نواز وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے پارٹی کو وقت نہیں دے رہے،
نواز شریف صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کی مرکزی اور صوبائی سطح پر تنظیم نو کریں گے۔