مغربی ہواؤں کی نئی لہر بلوچستان میں داخل

بارش کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کی نئی لہر بلوچستان میں داخل ہوگئی، کل سے ہفتہ تک صوبے کے 24 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 24 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں محکمہ فشریز نے آج سمندر میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کے امکان کے پیش نظر، تمام ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کردیا ہے۔