ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر ہوا ہے

ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے کیونکہ دستاویزات کی چھپائی کا بیک لاگ ایک بار پھر 2 لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔
پاسپورٹ کی چھپائی کا عمل ایک بار پھر سست پڑ گیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کے حصول کے منتظر لوگوں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والوں کو ابھی تک پاسپورٹ نہیں ملے۔
ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے فارم جمع کرائے تھے انہیں جج آپریشن مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے باعث پاسپورٹ کا عمل متاثر ہوا ہے، صرف حج پر جانے والوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جدید مشینوں کی کمی کے باعث محدود پیمانے پر پاسپورٹ چھاپے جا رہے ہیں۔