ملک میں انسولین سمیت زندگی بچانے والی ادویات کی قلت

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، میڈیکل اسٹورز پر انسولین سمیت 27 ضروری ادویات دستیاب نہیں۔
ڈرگ انسپکٹر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے میڈیکل اسٹورز پر انسولین سمیت 27 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں اور سیکریٹری پراونشل ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے خط لکھ کر صوبے بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے اطراف میں 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹک، دماغی و نفسیاتی امراض اور دمہ کی ادویات شامل ہیں جب کہ تشنج کے انجیکشن اور مختلف ادویات بھی ہیں۔