پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس کا نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں ہر سال 160,000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
تمباکو کنٹرول پر بین الاقوامی نگرانی کرنے والے ادارے گلوبل سینٹر فار گڈ گورننس ان ٹوبیکو کنٹرول (GGTC) نے 2023 کے لیے اپنی تازہ ترین تحقیق میں پاکستان کو انڈیکس میں شامل کیا ہے
جہاں تمباکو کی صنعت حکومتوں پر سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتی ہے۔ ایک عالمی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے اثر و رسوخ کو روکنے میں پاکستان کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں سالانہ 100,000 سے زائد اموات ہوتی ہیں۔