ایشیا کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اسٹوک پارک لمیٹڈ کو 79 ملین ڈالر میں خرید لیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ریلائنس انڈسٹریز کے برطانیہ میں قائم بازو کے ساتھ اسٹوک پارک خریدنے کا معاہدہ، جو بکنگھم شائر میں ایک ہوٹل، کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا مالک ہے، ریلائنس کی دولت میں مزید اضافہ کرے گا۔