مہنگائی میں تیزی سے کمی آئی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی : گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہورہی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی ایم اے پاکستان کے کانووکیشن کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے میکرو اکنامک چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کے نتیجے میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے
، ماحولیات کے علاوہ اس بات کا بھی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے اور کس سمت جا رہی ہے۔