نئی حکومت کے پہلے مہینے میں ایران سے درآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات کا حجم 76.4 ملین ڈالر تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 86.1 ملین ڈالر تھا اور رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ایران سے درآمدات کا حجم 773.3 ملین ڈالر تھا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ایران سے درآمدات کا حجم 669.1 ملین ڈالر تھا۔ ملین ڈالرز، گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر تھیں۔