نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں گے‘عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ پارٹی کو دے سکیں
امکان ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اس بات پر اتفاق ہے کہ پارٹی کو پارٹ ٹائم صدر کی نہیں کل وقتی صدر کی ضرورت ہے۔
نواز شریف نے پہلے جاوید ہاشمی کو پارٹی صدر بنایا اور پھر شہباز شریف کو صدر بنایا۔ شہباز شریف اس وقت معیشت کی بحالی میں مصروف ہیں
مسلم لیگ ن میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا
رائے ہے کہ پارٹی کے سیاسی عہدے حکومتی عہدوں سے علیحدہ کر دیے جائیں۔