نواز شریف کی چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کی خواہش درست نہیں، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی کے سینئر رہنما جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کسی کو نشانہ نہیں بنایا گیا
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جاوید لطیف کا یہ بیان کہ الیکشن میں کسی کو نشانہ بنایا گیا درست نہیں، جاوید لطیف کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی خواہش ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ دوہرا معیار نہیں ہو سکتا، گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سزا کا فائدہ انہیں ہوا ہوگا۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے چند روز قبل کہا تھا کہ ان کی لندن میں نواز شریف کے ساتھ بہت سی ملاقاتیں ہوئیں تھیں، وہ وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس بار وزیر اعظم بننے پر آمادہ نہیں تھے۔