نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کانوٹس لے لیا

نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط موصول ہوا ہے
جس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 2018 سے مارچ 2024 تک کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ آیا بھرتیوں کو وزارت خزانہ سے منظوری ملی ہے یا نہیں۔
2018 سے مارچ 2024 تک کی بھرتیوں کے طریقہ کار پر جوابات مانگے گئے۔
بھرتیوں کو وزارت خزانہ سے منظوری ملی یا نہیں، خط میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کی الگ الگ تفصیلات، بھرتیوں کا اشتہار اخبارات میں شائع ہوا یا نہیں اس کے طریقہ کار کی تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی۔