ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانے کا امکان ہے

جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا، دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا۔
ٹیموں کے لیے جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے عارضی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے
تاہم حتمی اسکواڈ کا اعلان 25 مئی تک کیا جاسکتا ہے اور پی سی بی اسی تاریخ کے آس پاس ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کو آئرلینڈ میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران فائنل کیا جائے گا جس کے بعد ٹیم کا اعلان 23 یا 24 مئی کو کیے جانے کا امکان ہے۔