وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شہباز شریف مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کریں گے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔