وزیراعظم سے سعودی پاک سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی پاک سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے سعودی وفد کی قیادت شاہی عدالت کے مشیر اور کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد بن مازیاد التویجیری کر رہے تھے۔
ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محمد بن مازیاد نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سرمایہ کاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔