اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے جب کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے
جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔