وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہوئی جس میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کے بعد بحالی میں IDB کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے مختلف منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ شراکت داری پائیدار ترقی کی کوششوں میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔