وزیر اعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز شریف اور عطاء تارڑ کے ہمراہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر عید الفطر کی نماز ادا کی۔
ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر کئی سیاسی رہنماؤں نے عید الفطر کی نماز کے بعد ملک کے نام پیغامات جاری کرنا شروع کر دیے ہیں