وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چینی کی برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد چینی برآمد کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگر مل ایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے دونوں تجاویز کے درمیان فرق کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے حکم دیا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔