وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ ارکان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شکایات کی رپورٹ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو پیش کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے
اڈیالہ جیل سے باہر آنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور بعض صوبائی ارکان سے نالاں ہیں، جس پر انہوں نے رپورٹ عمران خان کو دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی ارکان کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق وزیراعلیٰ کو دے دیا،
اس کے علاوہ پی ٹی آئی بانی نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزاد ہیں اور تحقیقاتی ذرائع کے مطابق علی امین سینئر صوبائی قیادت سے بات چیت کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی سفارش کریں گے۔