پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جائیداد سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی ثالثی سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں اور ریٹرننگ افسر نے دستاویزات کا بغور جائزہ لیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ انتخابات ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن چکے ہیں، اب الیکشن کمیشن کو کارروائی کا اختیار نہیں، اگر کوئی متاثر ہوا تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے۔