وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سڑکوں پر ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کے کنارے درخت لگانے کا حکم دیتے ہوئے گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس وے کے اطراف ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایس ایل تھری کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کیے اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سڑکوں کو صاف دیکھنا چاہتی ہیں اور سیوریج کا نظام بھی ٹھیک کیا جائے۔