وزیراعلیٰ پنجاب نے چھت اپنا گھر منصوبے کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ہاؤسز کی تعمیر اور ماہانہ اقساط سے متعلق معلومات دی گئیں۔
اجلاس میں کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لیے ہاؤسنگ سکیم کے لیے 5 شہروں میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے 519 کنال اراضی پر اپنا چھت اپنا گھر بنانے کی اصولی منظوری دی گئی۔
مریم نواز نے ہاؤسنگ سکیم کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں نقشوں کے لیے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹس اور ٹاؤن پلانرز سے مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہروں کے قریب اپنا گھر، اپنا چھٹ منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔