سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے کپاس کی نئی امدادی قیمت 10 ہزار سے 11 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیر زراعت و انسداد بدعنوانی سردار محمد بخش مہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کپاس کی امدادی قیمت 10 سے 11 ہزار روپے فی من مقرر کی جائے۔
سندھ کے کسان شدید مسائل کا شکار ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ رواں سال سندھ میں کپاس کی فصل کا ہدف 640 ہزار ہیکٹر مقرر کیا گیا ہے
جبکہ سندھ میں اس وقت کپاس کی بوائی 20فیصد ہوچکی ہے، مہنگی کھاد، بیج، پیٹرول مصنوعات اور زرعی ادویات نے کسانوں کا خرچ بڑھا دیا ہے۔