وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان بھرتیوں کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز (سندھ رجمنٹ) میں گریڈ 1 سے 13 تک کی 1406 آسامیوں پر بھرتی کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے تحت پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کی 12 اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160 اسامیوں پر گریڈ 15 تک بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزارت قومی صحت کے مختلف کیڈرز میں 160 آسامیاں ہیں، وزارت دفاع کے گریڈ ایک سے 15 تک کی 17 آسامیاں اور فنانس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597 آسامیاں منظور کی گئی ہیں
جن میں 89 اسسٹنٹ سیونگ آفیسرز اور 342 جونیئر سیونگ آفیسرز شامل ہیں۔