وفاقی وزیر داخلہ کا اوور بلنگ میں ملوث ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم

“وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے اور اس میں ملوث ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔”
اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکام کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، اس میں ملوث ملازمین رعایت کے حقدار نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔