ویرات کوہلی پر بھاری جرمانہ عائد

رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز ویرات کوہلی پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائر سے بحث کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے پر رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز ویرات کوہلی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
میچ ریفری کے مطابق، کوہلی کو آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔
کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کیا۔