ٹیکس تنازعات کی وجہ سے وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے

اسلام آباد: ٹیکس تنازعات کے باعث وفاقی حکومت کے 2 ہزار 237 ارب روپے پھنسے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر کے ٹیکس سے متعلق تمام 35 دفاتر میں اپیل کے مرحلے میں 19 ہزار 899 کیسز زیر التوا ہیں، جن میں 1158 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں،
حکومت نے تمام 35 دفاتر کو بند کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو اپیل آفسز کے کمشنرز کو ختم کرنے کے لیے جلد ہی پارلیمنٹ سے قانون سازی کی جائے گی۔