ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،
پی پی ایل کے اعلان کے مطابق تیل کی پیداوار میں 530 بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایس ایف ڈی کا اضافہ ہوا، یہ ایک اہم کامیابی ہے
جو ملک میں تیل اور گیس کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرے گی۔