ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان روانگی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کومر ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
ونوں کھلاڑی زخمی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر جیک فولکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔