پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا، پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر کا خطاب آئینی تقاضا اور پارلیمانی روایت ہے جب سے پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی وجود میں آئی ہے یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
روایت کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تینوں فوجوں کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور گورنروں کی شرکت کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سفراء اور اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب کی روایت بھی ہے۔