پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، آصف زرداری خطاب کریں گے۔
پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس 16 اپریل بروز منگل کی بجائے 18 اپریل کو ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا۔ سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں صرف اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، آصفہ بھٹو زرداریبھی کل بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیںگی۔