پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے بعد کے ایس 100 انڈیکس 200 پوائنٹس کے اضافے سے 71635 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 278 روپے 25 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔